منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نیتن یاہو اور گیلنٹ کیلئے دنیا میں زمین تنگ ہوگئی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کیلئے دنیا مزید چھوٹی ہو گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے اِن دونوں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد معاہدہ روم کے تحت آئی سی سی میں شامل تمام 124 ملک انہیں گرفتار کرنے کے پابند ہو گئے۔مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نسل کشی کے مرتکب قرار پانے کے بعد ان دونوں کی حیثیت مفرور مجرموں کی ہوگئی ہے۔

کینیڈا نے کہا ہے کہ وہ آئی سی سی کے حکم کا احترام کرتا ہے، یورپی یونین کے خارجہ پالیسی سربراہ کا کہنا ہے کہ تمام 27 رکن ممالک آئی سی سی کا حکم ماننے کے پابند ہیں۔اٹلی اور نیدرلینڈز نے کہا ہے کہ نیتن یاہو اور گیلنٹ اگر ان کے ملک آئے تو گرفتار کر لیے جائیں گے۔بیلجیئم نے تو اقتصادی پابندیوں کا مطالبہ بھی کردیا ہے، برطانیہ نے صرف اتنا کہا ہے کہ وہ آئی سی سی کی آزادی کا احترام کرتا ہے۔ترکیہ اور عراق نے تمام آزاد ملکوں پر وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کیلئے زور دیا ہے۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…