جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

چین کا ویزا فری ممالک کا دائرہ کار بڑھانے کا اعلان

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے جمعہ کے روز یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اور غیر ملکی ممالک کے درمیان افراد کے تبادلے کو مزید آسان بنانے کے لئے چین نے ویزا فری ممالک کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق بلغاریہ ، رومانیہ ، کروشیا ، مونٹی نیگرو ، شمالی مقدونیہ ، مالٹا ، ایسٹونیا ، لیٹویا اور جاپان کے عام پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے 30 نومبر 2024 سے 31 دسمبر 2025 تک ویزا فری پالیسی نافذ کی جائے گی۔

اس کے علاوہ چین نے ویزا فری پالیسی کو مزید بہتر بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس میں ایکسچینج وزٹس کی بنیاد پر ویزا فری انٹری اور ویزا فری قیام کی مدت کو موجودہ 15 دن سے بڑھا کر 30 دن کرنا شامل ہے۔ 30 نومبر 2024 سے 38 ویزا فری ممالک بشمول مذکورہ 9 ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والے افراد کاروبار، سیاحت، رستہ داروں اور دوستوں سے ملنے کیلئے 30 دن کیلئے ویزا کے بغیر چین میں داخل ہو سکتے ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…