تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے اپنے وارنٹ گرفتاری کو مسترد کرتے ہوئے دوٹوک انداز اختیار کیا ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اور ان کا ملک عدالت یا قانون کے دبا کی پروا نہیں کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے رد عمل کے اظہار کے لیے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ وارنٹ گرفتاری انہیں اسرائیل کے دفاع سے نہیں روک سکتے ہیں۔
‘ گویا وہ غزہ میں اپنا کام کرتے رہیں گے۔ان کا اپنے جنگی جرائم کے تناظر میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے حکم پر کہنا تھا ‘ اسرائیل کے خلاف اشتعال انگیز فیصلہ اسرائیل کے دفاع سے نہیں روک سکتا ہے، نہ ہم رکیں گے۔ اس لیے وہ اسرائیل کے حق میں سب کچھ کریں گے ، ہر طریقے سے کریں گے۔ ‘انہوں نے زور دے کر کہا وہ کسی قسم کے دبائو کے سامنے نہیں جھکیں گے۔