بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ڈاکٹر اور طبی عملے کو تنخواہ نہ ملنے پر دبئی عدالت کا حیران کن فیصلہ

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی )دبئی کی ایک عدالت نے ڈاکٹروں اور نرسوں سمیت دیگر عملے کو تنخواہ کی عدم ادائیگی کے مقدمے میں ہسپتال کا سامان فروخت کرکے ادائیگی کرنے کا حکم کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی کی عدالت نے رواں برس مارچ میں ایک ایگزیکیوٹر مقرر کیا جس نے طبی مراکز کا دورہ کیا اور اس دوران کلینک میں موجود تمام طبی آلات اور فرنیچر کی فہرست بنائی تھی۔قبضے میں لیے گئے اشیا میں جدید تشخیصی آلات جیسے ایکسرے مشینیں، اور لاکھوں درہم مالیت کے برونکسکوپی کے آلات شامل ہیں۔

یہاں تک کہ بنیادی ضروری اشیا، جیسے مریض کے بستر، انفیوژن پمپ، اور بلڈ پریشر مانیٹر، ضبط کر لیے گئے۔ سب سے قیمتی اثاثوں میں ڈی ایچ 1.7 ملین مالیت کا کیتھیٹرائزیشن کارڈیک سسٹم تھا۔نجی ہسپتال کی جانب سے ڈاکٹر سمیت دیگر طبی اور غیر طبی عملہ کو کئی ماہ سے تنخواہ فراہم نہیں کی گئی۔ عدالت کی جانب سے واجبات کی وصولی کے لیے اثاثوں کو ضبط کرنے کی منظوری دی گئی۔اس فیصلے پر ہسپتال کے ملازمین کی طرف سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے جن میں سے اکثر نے کئی ماہ بغیر تنخواہ کے گزارے تھے۔ایک ڈاکٹر نے کہا کہ بہت لمبے عرصے تک، ہسپتال نے ہمیں تنخواہ نہیں دی اور اب بالآخر انصاف مل گیا ہے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…