جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ٹرمپ کے ساتھ رابطے بحال کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، روسی صدر

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (این این آئی)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے نئے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نئے امریکی صدر کے ساتھ رابطے بحال کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں۔کریملن صدر نے منتخب امریکی صدر کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ ولدائی فورم کے دوران خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ ٹرمپ سے رابطہ کرنا کوئی غلط بات نہیں ہوگی۔

وہ قاتلانہ حملے کا نشانہ بنتے ہوئے زخمی ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ میں اس موقع کو ان کے امریکہ کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے بڑی ہمت کا مظاہرہ کیا اور ایک بہادر آدمی کی طرح کام کیا۔ نئے صدر کی روس کے ساتھ تعلقات بحال کرنے اور یوکرین بحران کے خاتمے میں سہولت فراہم کرنے کی خواہش توجہ کی مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ خود ٹرمپ سے رابطہ کرنے میں عار محسوس نہیں کرتے۔ ان کے ساتھ رابطے دوبارہ شروع کرنے میں قطعاً کوئی اعتراض نہیں ہے۔یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب روسی صدر نے موجودہ لمحے کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ مغربی سیاست دان ان کے ملک کی تزویراتی شکست کی کوشش کررہے ہیں۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اپنے دفاع کے لیے قابل ہتھیار موجود ہیں اور مسلسل تیار ہو رہے ہیں۔ ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ نئی شکلیں حاصل کر رہے ہیں۔ ان ہتھیاروں کے حامل ممالک کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کوئی بھی اس بات کی ضمانت نہیں دیتا کہ اگر دھمکیاں آئیں تو انہیں استعمال نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ دنیا ایک خطرناک موڑ پر پہنچ چکی ہے۔ مغرب کی طرف سے جوہری ہتھیاروں کے سب سے بڑے ہتھیاروں کے حامل ملک روس کو سٹریٹجک شکست دینے کے مطالبات مغربی سیاست دانوں کی طرف سے ایک خطرناک مہم جوئی کو ظاہر کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…