پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

چین،قومی راز لیک کرنے پرخفیہ ایجنسی کے سابق اہلکارکو سزائے موت

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چین میں ریاستی ایجنسی کے سابق اہلکار کو حساس معلومات غیرملکی خفیہ ایجنسی کو فراہم کرنے پر سزائے موت دے دی۔غیرملکی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق بیجنگ کی وزارت اسٹیٹ سیکیورٹی نے بیان میں کہا کہ ایک اہلکار کو اپنے عہدے سے الگ ہونے کے بعد غیرملکی خفیہ ایجنسی کو ریاستی راز دینے پر سزا سنائی گئی ہے، جنہیں بڑے پیمانے ریاستی راز تک رسائی تھی اور ان کی شناخت ژینگ کے نام سے ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ژینگ اسٹیٹ ایجنسی کی انتہائی خفیہ اہلکاروں کے گروپ کا رکن تھا تاہم بیان میں ریاسی ایجنسی کا نام واضح نہیں کیا گیا ہے۔اس ضمن میں بتایا گیا کہ سابق اہلکار نے انتہائی حساس اور ریاستی خفیہ راز ایک غیرملکی جاسوسی ایجنسیوں کو لیک کیا اور چین کی قومی سلامتی کو بدترین خطرے سے دوچار کردیا۔وزارت نے بیان میں کہا کہ ژینگ سے بیرون ملک سے ڈبل ایجنٹ کے طور پر کام شروع کرنے پر پرکشش مراعات کا وعدہ کیا گیا تھا، غیرملکی جاسوس لی نے انہیں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیلئے مجبور کیا اور ژینگ کی یو ایس بی ڈرائیو اور دیگر ذاتی اشیا اپنے قبضے میں لے لی تھیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ژینگ کردار میں کمزور تھا اور وہ پیسے کی پیش کش پر مزاحمت نہیں کرپایا اور ان کا ایجنٹ بن گیا اور دیگر پارٹیوں کی جانب سے انہیں استعمال کیا گیا۔چینی وزارت نے بیان میں واضح نہیں کیا کہ ژینگ نے کون سی غیرملکی خفیہ ایجنسی کو چین کے قومی راز فراہم کیے تھے اور کون سے راز دیے تھے۔چین نے ژینگ کے علاوہ ژو کو 6سال قید کی سزا سنائی ہے جن پر ژینگ سے تعاون کا الزام تھا جبکہ وزارت نے سزا پر عمل درآمد کے حوالے سے بھی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…