بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

دریائے نیل سے بہہ کر آنے والے اژدھوں نے لوگوں کودہشت میں مبتلا کر دیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خرطوم (این این آئی)شمالی سوڈان میں دریائے نیل سے بہہ کر آنے والے خوفناک اژدھوں نے مقامی لوگوں کو دہشت میں مبتلا کردیا۔سوڈان کے جزیرے صایی کے ساحل پر نظر آنے والے دیوہیکل اںدھے ” الاصلہ” کو دیکھ کر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تقریباً ساڑھے چھ فٹ لمبے اڑدھوں کو کناروں پر گھومتے دیکھا گیا، موجودہ صورت حال میں لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوگیا اور ان میں بے چینی پھیل گئی۔

رپورٹ کے مطابق جزیرے کے اطراف موجود گاؤں اور قصبوں میں رہنے والوں کا کہنا ہے کہ ان اژدھوں کی وجہ سے وہ راتوں کو سکون سے سو اور نہ ہی دن میں بے فکر ہوکر کام کرسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ الاصلہ سانپوں کو دور دراز علاقوں سے آنے والے دریا کا پانی بہا لایا ہے۔ یہ ایک خوفناک منظر تھا جسے ماہی گیروں نے اپنے جالوں کا معائنہ کرتے ہوئے دیکھا۔ انہیں جال میں ایک بڑا پانچ میٹر لمبا سانپ پھنسا ہوا ملا تو وہ اسے مارنے اور نکالنے پر مجبور ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…