بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

میک ڈونلڈز کے برگرز میں وائرس کی موجودگی کا پتہ چل گیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں میک ڈونلڈز کے مضر صحت کوارٹر پاونڈر ہیمبرگر کھانے سے درجنوں افراد کی صحت خطرے میں پڑ گئی جس کی وجہ مہلک وائرس ای کولی بتائی جا رہی ہے۔خیال رہے میک ڈونلڈز کے کوارٹر پاونڈر ہیمبرگر سے ای کولی وائرس پھیلنے کے سبب 20 فیصد آٹ لیٹس پر سپلائی روک دی گئی تھی۔

اب اس میں معاملے میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ میک ڈونلڈز فوڈ چین کے آفیشلز کی جانب سے اس حوالے سے اہم انکشاف کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فوڈ چین حکام نے انکشاف کیا ہے کہ کیلیفورنیا میں واقع ایک پروڈکشن کمپنی نے پیاز میک ڈونلڈز کو سپلائی کی تھیں جن کے ذریعے ای کولی وائرس لوگوں میں منتقل ہوگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ میک ڈونلڈز سمیت کے ایف سی، پیزا ہٹ، برگرکنگ نامی فوڈ چین نے عارضی طور پر پیاز کو اپنے تمام مینیوز سے ہٹا دیا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ امریکا کی 10 ریاستوں میں سے کم از کم 49 افراد بیمار ہو چکے ہیں جبکہ ایک شخص برگر کھانے کے بعد ای کولی وائرس کا شکار ہو کر موت کا شکار ہوگیا۔ طبی ماہرین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ کوارٹر پاونڈر ہیمبرگر میں موجود پیاز انفیکشن کی وجہ ہو سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…