بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

دہلی میں فوجی سکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

datetime 21  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے روہنی میں فوجی اسکول پر ہونے والے زوردار بم دھماکے کی ذمہ داری مشرقی پنجاب کی علیحدگی پسند خالصتان تحریک نے قبول کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پیرا ملٹری فورس (سی آر پی ایف)کے اسکول کے پاس اتوار کے روز ہونے والا دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی گونج دور دور تک سنی گئی اور دیوار بھی ٹوٹ گئی تاہم کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔سوشل میڈیا ایپ ٹیلی گرام پر خالصتان جسٹس لیگ انڈیا کے نام سے بنے ہوئے اکانٹ سے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس واقعے کی ویڈیو جاری کی گئی جس پر خالصتان زندہ باد کا واٹر مارک بھی لگا ہے، ساتھ ہی یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ خالصتانیز کسی بھی وقت حملے کیلیے تیار ہیں۔جسٹس لیگ انڈیا نے مزید کہا کہ اگر بھارتی بزدل ایجنسی اور ان کے آقا سمجھتے ہیں کہ وہ ہماری آواز کو کچلنے اور ہمارے اراکین کو نشانہ بنانے کے لیے اپنے گھٹیا غنڈوں کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں تو وہ احمقوں کی دنیا میں رہتے ہیں۔ وہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ ہم ان کے کتنے قریب ہیں اور ہم کسی بھی لمحے حملہ کرسکتے ہیں۔

خالصتان زندہ بادیہ پیغام سامنے آنے کے بعد بھارتی پولیس نے ٹیلی گرام سے رابطہ کرکے اس اکانٹ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں سیکیورٹی اداروں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے، کیونکہ حال ہی میں درجنوں پروازوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں جس نے سیکیورٹی حکام کی دوڑیں لگوادی ہیں۔ان دھمکیوں کے باعث کافی پروازیں متاثر ہوئیں اور مسافروں کو پریشانی کے ساتھ ساتھ خوف و ہراس کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…