اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

متحدہ عرب امارات، ملازمت کیلئے آنے والے غیر ملکیوں کیلئے اہم خبر

datetime 16  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے لیے آنے والے غیرملکی کارکنوں کو چار لازمی طبی ٹیسٹ کرانے ہوں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق ابوظبی میں میڈیکل ٹیسٹ سینٹر کے ڈائریکٹر آپریشنز کریگ ہالپین کا کہنا تھا کہ امارات میں عالمی معیارکو مدنظر رکھتے ہوئے چار میٹیکل ٹیسٹ مقرر کیے ہیں تاکہ یہاں رہنے اور آنے والوں کی عمومی صحت متاثر نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ امارات کی لیبر مارکیٹ میں ملازمتوں کے بہت مواقع ہیں، اس لیے یہاں آنے والوں کی عمومی صحت کی جانچ قبل ازوقت ممکن ہوسکے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملازمت کے لیے آنے والوں کے لیے مرکزی میڈیکل ٹیسٹ سینٹر کی سہولت فراہم کی گئی ہے جو اعلی معیار کی ہے۔طبی مرکز کی لیبارٹری میں معیاری اور اعلی مشنری دستیاب ہے جبکہ ماہرین کی ٹیم بھی موجود ہے جو اپنے شعبوں میں تجربہ کار ہیں ۔

واضح رہے جو چار میڈیکل ٹیسٹ لازمی کیے گئے ہیں ان میں سی بی سی، سینے کا الٹراساونڈ تاکہ پھیھپڑوں اور نظام تنفس کی جانچ کی جاسکے جبکہ جوڑوں اور بلڈ پریشر وغیرہ کا معائنہ شامل ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…