منگل‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2026 

جرمنی کا اسرائیل کو مزید ہتھیار فراہم کرنے کا فیصلہ

datetime 11  اکتوبر‬‮  2024 |

برلن(این این آئی) جرمنی کے چانسلر اولاف شولز نے اسرائیل کو مزید ہتھیار دینے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے متاثرین کی یاد میں جرمنی کی پارلیمنٹ میں تقریب رکھی گئی جس میں چانسلر اولاف شولز نے جلد اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کیا۔پارلیمنٹ میں چانسلر اولاف شولز نے اپوزیشن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘ہم نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی نہ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے، ہم نے ہتھیار فراہم کیے ہیں اور ہم ہتھیار فراہم کریں گے۔

چانسلر نے مزید کہا کہ ‘حکومت نے فیصلے کیے ہیں جو اس بات کو بھی یقینی بناتے ہیں کہ جلد ہی مزید ڈیلیوری ہوگی’۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کی طرف سے اس سال اسرائیل کو ہتھیار دینے کی منظوری میں کمی آئی ہے۔رواں سال جنوری سے 21 اگست تک صرف 14.5 ملین یورو کی منظوری دی گئی جب کہ 2023 میں جرمنی نے اسرائیل کو 326.5 ملین یورو مالیت کے ہتھیار دینے کی منظوری دی تھی جس میں فوجی سازو سامان اور جنگی ہتھیار شامل ہیں۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…