ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

مودی کا تحفہ، بنگلہ دیش میں کالی دیوی کا قیمتی تاج چوری

datetime 11  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(این این آئی)بنگلہ دیش کے جیشور شوری مندر میں کالی دیوی کا قیمتی تاج چوری ہوگیا جو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بطور تحفہ دیا تھا۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق مودی نے بنگلہ دیش کے دورے کے دوران مارچ 2021 میں جیشورشوری مندر کو سونے اور چاندی سے بنا قیمتی تاج پیش کیا تھا۔ مندر کے پجاری دن کی عبادت کے بعد چلے گئے اور جب صفائی کا عملہ آیا تو کالی دیوی کے سر سے تاج غائب تھا۔

خاندان کے ایک رکن جیوتی چٹوپادھیائے نے جو کئی نسلوں سے مندر کی دیکھ بھال کر رہے ہیں، بنگلہ دیشی میڈیا کو بتایا کہ قیمتی تاج سونے اور چاندی کا بنا ہوا تھا۔ چوری شدہ تاج عقیدت مندوں کے لیے ثقافتی اور مذہبی اہمیت کا حامل ہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ ستکھیرا میں واقع یہ مندر12ویں صدی کے آخر میں اناری نامی ایک برہمن نے بنایا تھا۔

اپنے دورے کے دوران پی ایم مودی نے کہا تھا کہ ہندوستان مندر میں ملٹی پرپز کمیونٹی ہال بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقامی لوگوں کے لیے سماجی، مذہبی اور تعلیمی تقریبات کے لیے مفید ہونا چاہیے اور یہ طوفان جیسی آفات کے وقت سب کے لیے پناہ گاہ کا کام کرے گا۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…