جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

غیور کشمیریوں نے بی جے پی کا غرور خاک میں ملادیا؛ عبرتناک شکست

datetime 8  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (این این آئی)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ہونے والے نام نہاد انتخابات میں بی جے پی کو بھاری شکست کا سامنا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اگست2019ء میں علاقے کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد ہونے والے پہلے انتخابات میںووٹروں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو مستردکردیا ہے۔ اب تک سامنے آنے والے رحجانات کے مطابق نیشنل کانفرنس اورکانگریس اتحاد کو 90نشستوں میںسے 52پر برتری حاصل ہے جبکہ بی جے پی 26سیٹوں پر آگے ہے۔

پی ڈی پی 3 اوردیگر جماعتیں 9نشستوں پر آگے ہیں۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں گزشتہ 35سال سے جب سے مسلح تحریک شروع ہوئی، حریت پسند تنظیموں کی اپیل پرعام طورپر انتخابات کا بائیکاٹ کیا جارہا تھا ۔ تاہم اس بارلوگوں نے بی جے پی کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف اپنے غم وغصے کے اظہارکے لئے اچھی خاصی تعداد میں ووٹ ڈالے اورزعفرانی پارٹی کو مستردکردیا۔

بی جے پی اپنے غیرقانونی اقدامات کو جائز قراردلوانے کے لئے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندو وزیر اعلیٰ مسلط کرنے پر تلی ہوئی تھی اوراس کے لئے اس نے تمام تراوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جن میں گورنر کو پانچ ارکان اسمبلی نامزد کرنے کا اختیار بھی شامل ہے۔ تاہم کشمیری عوام نے اس کے مذموم عزائم کو ناکام بنادیا۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…