اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بڑھتا جنگی جنون اسرائیل کے گلے پڑ گیا، کریڈٹ ریٹنگ کم کر دی گئی

datetime 3  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (این این آئی)عالمی ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز نے اسرائیل کے طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ اے پلس سے کم کر کے اے کر دی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق غزہ پر جاری مسلسل جارحیت کے بعد لبنان میں نیا جنگی محاذ کھولے جانے پر سیکیورٹی کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر عالمی ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز نے اسرائیل کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگA+ سے کم کر کے Aکر دی ہے۔

ایجنسی نے اسرائیلی معیشت کے لیے فیوچر آٹ لک کو تبدیل کر کے اسے بھی منفی کر دیا ہے اور اس کے ساتھ واضح نوٹ دیا ہے کہ ایران کے ساتھ براہ راست جنگ چھڑنے کا خطرہ ظاہر ہو رہا ہے۔

کریڈٹ ریٹنگ میں کمی اسرائیل کی معیشت اور اس کی مالیات عامہ پر اثرات کی عکاس ہے، یہ لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ تنازع کی ابتری کا نتیجہ ہے۔ایجنسی کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کو مد نظر رکھنا چاہیے کہ غزہ میں فوجی سرگرمی اور اسرائیل کی شمالی سرحد کے پار لڑائی کی شدت میں اضافہ 2025 میں بھی جاری رہ سکتا ہے۔ ہم توقع کر رہے ہیں کہ دفاعی اخراجات میں اضافے کے ساتھ مختصر اور درمیانی مدت میں اسرائیل کا مالی خسارہ زیادہ بڑے پیمانے پر بڑھے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…