واشنگٹن (این این آئی )امریکا نے اسٹریٹجک ضروریات کے تحت مئی 2025 تک ترسیل کے لیے 6 ملین بیرل خرید لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ توانائی نے بتایا کہ امریکا نے اسٹریٹجک پٹرولیم ریزرو کے لیے 6 ملین بیرل تیل خرید لیا ہے جو 2025 تک کی ترسیل کی ضرورت کے لیے خریدا گیا ہے۔
محکمے کا کہنا تھا کہ امریکا نے Exxon Mobil (XOM.N) سے 3.5 ملین بیرل، شیل ٹریڈنگ کمپنی سے 2 ملین اور Macquarie Commodities Trading US سے 0.5 ملین بیرل تیل خریدا جس کی مجموعی مالیت 411 ملین ڈالر سے زائد ہے۔اس تیل کو اگلے سال فروری سے مئی تک 1.5 ملین بیرل فی ماہ کی شرح سے لوزیانا میں Bayou Choctaw سائٹ پر پہنچایا جائے گا۔