بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آن لائن اسمارٹ فون منگوانے والے افراد نے پیسے دینے کے بجائے ڈیلیوری بوائے کو ہی مار ڈالا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکھن(این این آئی)بھارتی شہر لکھن میں آن لائن اسمارٹ فون منگوانے والے افراد نے ڈیلیوری بوائے کو گلا گھونٹ کر مارڈالا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ ڈیلیوری بوائے بھرت پرجاپتی کو 23 ستمبر کے روز لکھن میں اسمارٹ فون ڈیلیوری کے دوران قتل کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈیلیوری بوائے بھرت، ہمانشو نامی شخص کے گھر اسمارٹ فون ڈیلیور کرنے گیا تھا، ہمانشو نے کیش آن ڈیلیوری پر انڈین آن لائن ایپ کے ذریعے اسمارٹ فون آرڈر کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھرت جب ہمانشو کے گھر اسمارٹ فون کا آرڈر لے کر پہنچا تو وہاں موجود 2 لوگوں نے بھرت سے اسمارٹ فون لے کر اسے گلا گھونٹ کر مارڈالا اور پھر اس کی لاش نہر میں پھینک دی۔پولیس کا بتانا ہے کہ بھرت کے 2روز تک گھر نہ پہنچنے کے بعد اس کے والدین نے پولیس میں ایف آئی آر درج کروائی جس کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا اور بھرت کے نمبر ٹریسنگ کے ذریعے ہمانشو کے گھر کا پتا لگاتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش ہمانشو اور اس کے ساتھی نے بھرت کے قتل کا اعتراف کرلیا جب کہ ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہے۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…