اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

جنگ بند نہیں ہو گی، نیتن یاہو نے صاف انکار کر دیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2024 |

کابل (این این آئی)افغان حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان کی طالبان حکومت برکس اقتصادی فورم میں شمولیت کی خواہشمند ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل ابھرتی ہوئی معیشتوں کی سربراہی کانفرنس برکس کا انعقاد اس سال 22 سے 24 اکتوبر تک روشی شہر کازان میں ہو گا۔

افغان حکومت کے نائب ترجمان حمداللہ فطرت نے کہا کہ بڑے وسائل کے حامل ممالک اور دنیا کی سب سے بڑی معیشتیں بالخصوص روس، بھارت اور چین برکس فورم سے وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ فی الحال، ہمارے ان کے ساتھ اچھے اقتصادی تعلقات اور تجارتی روابط ہیں، ہم اپنے تعلقات کو وسعت بخشنے اور برکس کے اقتصادی فورمز میں شرکت کے خواہشمند ہیں۔

افغانستان میں اقتدار میں آئے تین سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک طالبان حکام کو کسی بھی ملک نے سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا ہے لیکن ان کے برکس ممالک بالخصوص چین اور روس کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔حال ہی میں میں توسیع کرتے ہوئے ایران، متحدہ عرب امارات، مصر اور ایتھوپیا کو اس میں شامل کیا گیا ہے۔طالبان حکومت کی اس خواہش کے حوالے سے برکس کی جانب سے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…