ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

صرف سوئیں اور ماہانہ لاکھوں کمائیں،معروف کمپنی کی انوکھی پیشکش

datetime 23  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)سنتے آئیں ہیں کہ جو سوتا ہے وہ کھوتا (گنواتا)ہے لیکن ایک کمپنی نے 10 لاکھ تنخواہ کے ساتھ صرف سونے کی جاب آفر کر دی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق آج کل بے روزگاری عالمی مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔ نوجوان روزگار کے متلاشی ہیں اور حصول روزگار کے لیے سخت محنت سے بھی نہیں کتراتے، لیکن ایک کمپنی ایسی بھی ہے جس کے ملازم کو کچھ نہیں کرنا صرف دن میں 8 گھنٹے تک سونا ہے اور اس کے لیے اسے ماہانہ 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

منفرد اور دلچسپ پیشکش دینے والی یہ بھارت کی ایک معروف کمپنی ویک فٹ ہے جس نے پروفیشنل سلیپ انٹرن پروگرام متعارف کرایا ہے۔ دو ماہ کے اس انٹرن شپ پروگرام میں شریک افراد کو کوئی محنت نہیں کرنا ہوگی بلکہ ہر رات 8 سے 9 گھنٹے کی بھرپور نیند کرنا ہوگی، اس کے علاوہ دن میں 20 منٹ تک نیند (قیلولہ)لینا ہوگی۔اس انٹرن شپ پروگرام کے شرکا کو روزانہ رات کو مقررہ وقت کم از کم 8 گھنٹے کے لیے سونا ہوگا یعنی وہ گھر جیسا آرام کرتے ہوئے لاکھوں روپے کما سکیں گے۔کمپنی نے اپنے اس پروگرام پر عملدرآمد کے لیے نیند کے ماہرین کی مدد بھی لی ہے جو ورکشاپس منعقد کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…