اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

ڈنمارک،دوران پرواز مسافر کے کھانے سے زندہ چوہا نکل آیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوپن ہیگن (این این آئی )ڈنمارک کی ایئر لائن کے مسافر طیارے میں دوران پرواز خاتون کے کھانے سے چوہا نکل آیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کی ایئر لائن کے مسافر طیارے موجود خاتون مسافر کے کھانے سے زندہ چوہا نکل آیا تھا جس کے بعد طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔ مسافر طیارہ ناروے کے دارالحکومت اوسلو سے اسپین کے شہر ملاگا کے لیے پرواز کر رہا تھا جیسے ہی خاتون مسافر نے اپنے کھانے کا ڈبہ کھولا تو اس میں سے چوہا نکل آیا جس کی وجہ سے جہاز کو ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

اس حوالے سے ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ ہنگامی لینڈنگ کمپنی کی پالیسی کے عین مطابق ہے کیونکہ جہاز میں چوہے کا ہونا ایک خطرہ تھا، تاہم اس جہاز کے مسافروں کو بعد میں ایک دوسرے طیارے کے ذریعے اسپین بھیجا گیا۔اس واقعے کے عینی شاہد نے ایک ریکارڈ کردہ ویڈیو میں بتایا کہ ان کے ساتھ بیٹھی خاتون مسافر نے جیسے ہی اپنے کھانے کا باکس کھولا تو اس سے چوہا بھاگ کر کہیں جہاز میں چھپ گیا۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…