جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میزائل پروگرام کو ترک نہیں کر یں گے ،ایران کااعلان

datetime 18  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نیہے کہ ہم میزائل پروگرام کو کبھی ترک نہیں کر یں گے ۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اپنے میزائل پروگرام کو کبھی ترک نہیں کرے گا کیونکہ اسے ایک ایسے خطے میں اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے ڈیٹرنس کے ذرائع کی ضرورت ہے جہاں اسرائیل ہر روز غزہ پر میزائل گرا سکتا ہے۔

ایرانی صدر پزشکیان نے کہا کہ اگر ہم جوہری معاہدے سمیت دنیا کے ساتھ اپنے مسائل حل کر لیں تو ہم خوشحالی کی زندگی گزاریں گے۔ ہم پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے ایران کے صدر منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں اس بات کی نشاندہی کی کہ ہمارے اور سعودی عرب کے درمیان مسائل کے حل کے لیے چین کی ثالثی خطے میں یکجہتی کو بہتر بنانے کے لیے ایک بہت بڑا قدم ہے۔انہوں نے زور دیا کہ ہمارے تعلقات چین، روس اور پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے ہیں۔ ہم چین کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے اور شاہراہ ریشم کو بحال کرنا چاہتے ہیں۔ ہم اس کے ساتھ سٹریٹجک شراکت دار ہوں گے۔ چین کے ساتھ پچھلے معاہدوں پر عمل درآمد کے لیے کام کریں گے۔

اس سوال کے جواب میں کہ آیا ایران نے روس کو میزائلوں کی منتقلی کی ہے مسعود پزشکیان نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ یہ ترسیل ماضی میں ہوئی ہو۔ لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جب سے میں نے عہدہ سنبھالا ہے روس کو ایسی کوئی ترسیل نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ہماری ترجیح ایران میں سرمایہ کاری کے لیے مناسب بنیاد فراہم کرنا اور اپنے بین الاقوامی تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔ ہم حکمت، مفاد اور ملک کے وقار کی بنیاد پر جاری اپنی خارجہ پالیسی جاری رکھیں گے۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ہمارے اتحادیوں خاص طور پر یمن میں ہمارے اتحادی جدید میزائل تیار کرنے کے لیے ضروری ٹیکنالوجی کے مالک ہیں۔ یمن کے پاس جو میزائل ہیں وہ ان کی اپنی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا ہمارے پاس ہائپر سونک میزائل ہیں اور ہم سیٹلائٹ خلا میں چھوڑتے ہیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…