پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

کملا ہیرس کی لڑکی کو کار سے کچل کر فرار ہونے کی جعلی ویڈیو وائرل

datetime 18  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی ) سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی ایک ویڈیو میں دعوی کیا گیا ہے کہ ڈیموکریٹ کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے سان فرانسسکو میں 13 سالہ لڑکی کو ٹکر ماری اور اسے شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئیں۔امریکی میڈیا کے مطابق کملا ہیرس کے ہِٹ اینڈ رن کیس کی یہ ویڈیو اس وقت وائرل ہوئی جب صدارتی الیکشن کی مہم آخری لمحات میں ہیں اور تمام سروے ٹرمپ پر کملا ہیرس کی سبقت کو ظاہر کر رہے ہیں۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد کملا ہیرس کے حامی ووٹرز ششدر رہ گئے کہ انسانی حقوق اور قانون کی پاسداری کی علم بردار کملا ہیرس کس طرح اس غیرقانونی اقدام میں ملوث ہوسکتی ہیں۔کملا ہیرس کے ناقد بھی اس ویڈیو پر حیران اور پریشان رہ گئے کیوں کہ یہ واقعہ پہلے کبھی سامنے نہیں آیا اور کملا ہیرس کی سیاسی اور نجی زندگی اس قسم کے الزامات سے پاک ہے۔جس پر مائیکروسافٹ نے اس واقعے کی اصلیت جاننے کے لیے تحقیقات کیں۔ جس میں پتا چلا کہ یہ ایک فیک ویڈیو ہے جو روس کے ڈس انفارمیشن آپریشن Storm-1516 نے بنا کر وائرل کی

۔مائیکروسافٹ کے تفتیش کاروں نے پایا کہ روسی پروپیگنڈا ادارے Storm-1516 نے ایک اداکار کو حادثے کی شکار کے طور پر ظاہر ہونے کے لیے ادائیگی بھی کی گئی اور پھر ایک جعلی ویب سائٹ کے ذریعے اسے وائرل کیا گیا۔اس ویڈیو کو رواں ماہ کی 3 تارخ کو سابق ٹوئٹر اور موجودہ X.com پر اسپوٹنک نیوز کے لیے کام کرنے کے دعویدار اکاونٹ Aussie Cossack پر #HitAndRunKamala ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کیا تھا جسے 27 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے نے مائیکرو سافٹ کی اس تحقیق سے متعلق امریکا میں روسی سفارت خانے کے ترجمان سے تبصرہ کرنے کی درخواست کی لیکن تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا۔یاد رہے کہ امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے الزامات نئی بات نہیں اس سے قبل ٹرمپ پر روس کی مدد سے منتخب ہونے اور ہیری کلنٹن کے خلاف روسی سازش بھی پکڑی گئی تھی۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…