واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی گالف کلب سے واپسی کے وقت پیش آئے فائرنگ واقعے کو ایف بی آئی نے ٹرمپ کے قتل کی کوشش قرار دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پام بیچ کے قانون نافذ کرنے والے اہلکار کا کہنا تھا کہ ٹرمپ بندوق بردار شخص سے 400 سے 500 گز کے فاصلے پر تھے، حکام کو AK-47 قسم کا ہتھیار بھی ملا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق سیکریٹ سروس نے حفاظتی اقدام کے طور پر فائرنگ کی۔سابق امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میں محفوظ اور بالکل ٹھیک ہوں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس قسم کے واقعات میرے حوصلے پست نہیں کرسکتے، میں ہتھیار نہیں ڈالوں گا۔واضح رہے کہ2 ماہ پہلے 13 جولائی کو ریاست پنسلوانیا کی ریلی میں ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔