جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی فضائیہ کی خاتون افسر کیساتھ زیادتی پر سینیئر افسر کیخلاف مقدمہ درج

datetime 10  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر (این این آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فضائیہ ایئر فورس کی 24 سالہ خاتون فلائنگ آفیسر نے اپنے ونگ کمانڈر پر جنسی زیادتی اور ذہنی طور پر ہراساں کرنے پر مقدمہ درج کرا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر 38 سالہ پی کے سہراوت کے خلاف مقدمہ تعزیرات ہند کی دفعہ 376(2) کے تحت پولیس اسٹیشن بڈگام میں درج کرائی گئی۔

خاتون فلائنگ آفیسر نے اپنی شکایت میں کہا کہ 31 دسمبر 2023 کو آفیسرز میس میں سال نو کی پارٹی کے دوران ونگ کمانڈر تحفہ دینے کے بہانے کمرے میں لے گئے۔خاتون افسر نے کہا کہ مزاحمت اور بار بار التجا کے باوجود ونگ کمانڈر نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور تاحال جنسی تعلقات استوار کرنے کے لیے ہراساں کر رہے ہیں۔خاتون افسر جن کا نام خفیہ رکھا گیا ہے، نے پولیس کی کیس میں تفتیش میں سست روی، تاخیر اور طریقہ کار کی خامیوں کی قلعی بھی کھول دی اور فوری طبی معائنہ نہ کروا کر کیس خراب کرنے کا الزام عائد کیا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…