پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

شمالی کوریامیں سیلاب سے قبل حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر 30 سرکاری افسران کو پھانسی

datetime 10  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیانگ یانگ (این این آئی)شمالی کوریا میں 30 سرکاری افسران کو سیلاب سے قبل حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر پھانسی دینے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی اور میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں ایسے اشارے ملیہیں کہ شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان کے حکم پر حکمران جماعت کی صوبائی کمیٹی کے سابق سکریٹری سمیت 20 سے 30 افسران کو پھانسی دی گئی ہے۔

کم جونگ ان حکمران جماعت کے ہنگامی اجلاس میں پہلے ہی سیلاب سے بچا کے لیے حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر نقصان کے ذمے داران کو سخت سزا دینے کا اشارہ دے چکے تھے۔خیال رہے کہ شمالی کوریا میں رواں سال جولائی میں آئے تباہ کن سیلاب سے 1500 افراد ہلاک یا لاپتا ہو ئے تھے جبکہ ہزاروں گھر تباہ ہوگئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے پھانسی دینے کی اب تک سرکاری طور پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی آزاد ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…