منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

ایلون مسک کا2027تک دنیا کے پہلے ٹریلین ائیر بننے کاامکان

datetime 8  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)ایلون مسک ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس (ٹوئٹر)جیسی کمپنیوں کے مالک ہیں اور وہ بہت جلد دنیا کے پہلے ٹریلین ائیر بننے کے قریب ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات انفارما کنکٹ اکیڈمی کی ایک رپورٹ میں سامنے آئی۔رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں سالانہ 110 فیصد کی اوسط سے اضافہ ہو رہا ہے جو اس وقت 251 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر یہ سلسلہ برقرار رہا تو ایلون مسک 2027 میں ٹریلین ائیر یا ایک ہزار ارب ڈالرز کے مالک پہلے فرد ہوں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی تاجر گوتم اڈانی دنیا کے دوسرے ٹریلین ائیر ہوسکتے ہیں۔ان کی دولت میں سالانہ 123 فیصد کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ 2028 تک ایک ہزار ارب ڈالرز کے مالک بن سکتے ہیں۔ٹیکنالوجی کمپنی Nvida کے چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ اور انڈونیشیا کے Prajogo Pangestu بھی 2028 تک اس صورت میں ٹریلین ائیر بن سکتے ہیں، اگر ان کی دولت میں اضافہ موجودہ شرح سے ہوتا رہا۔

اس وقت دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص فرانس کے برنارڈ آرنلٹ اور میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ 2030 تک یہ اعزاز حاصل کرسکتے ہیں۔خیال رہے کہ دنیا کے پہلے ارب پتی کا اعزاز 1916 میں امریکا کے جان راک فیلر نے حاصل کیا تھا جس کے بعد سے یہ سوال سامنے آتا رہا ہے کہ دنیا کے پہلے ٹریلین ائیر بننے کا اعزاز کس کے حصے میں آئے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…