پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بنگلہ دیش،18 سابق وزرا، 8 ارکان پارلیمنٹ کے بیرون ملک جانے پر پابندی

datetime 2  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(این این آئی)بنگلہ دیشی عدالت نے عوامی لیگ کی حکومت کے سابق وزیر خارجہ محمد حسن محمود سمیت 18 وزرا اور 8 ارکان پارلیمنٹ کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کی سپیکر شیریں شرمین چوہدری نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ۔عدالت نے یہ احکامات دو علیحدہ علیحدہ درخواستوں پر سماعت کے بعد جاری کئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈھاکہ میٹروپولیٹن کے سینئر اسپیشل جج محمد شمس جگل الحسین کی عدالت کی طرف سے پیر کو سماعت کے بعد جاری کئے جانے والے حکم میں جن وزرا پر ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں سابق وزیر خارجہ حسن محمود ،سابق وزیر مملکت برائے بجلی، توانائی اور معدنی وسائل نصر الحامد،سابق وزیر مملکت برائے جہاز رانی خالد محمود چوہدری، سابق وزیر مملکت برائے آئی سی ٹی جنید احمد پالک، سابق وزیر مملکت برائے پرائمری اینڈ ماس ایجوکیشن محمد ذاکر حسین،سابق وزیر خارجہ و بہبود عمران احمد،سابق وزیر مملکت برائے بجلی، توانائی اور معدنی وسائل محمد انعام الحق،سابق وزیر مملکت برائے مقامی حکومت، دیہی ترقی اور کوآپریٹیو سوپن بھٹاچارجی، سابق وزیر تجارت ٹیپو منشی،ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریلیف کے سابق وزیر مملکت ڈاکٹر انعام الرحمن،سابق وزیر قانون انیس الحق سابق وزیر بلدیات، دیہی ترقی اور کوآپریٹو تاج الاسلام،سابق وزیر مذہبی امور فرید الحق خان،سابق وزیر ٹیکسٹائل اور جوٹ غلام دستگیر غازی،سابق وزیر مملکت برائے یوتھ اینڈ سپورٹس زاہد احسن رسل، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریلیف کے سابق وزیر مملکت محب الرحمن سابق وزیر آبی وسائل انور حسین اور سابق وزیر اطلاعات حسن الحق انو شامل ہیں۔اس کے علاوہ عدالت نے متعدد ارکان پارلیمنٹ کے بیرون ملک جانے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

قبل ازیں اے سی سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد جہانگیر عالم نے 10 سابق وزرا اور 3 ارکان پارلیمنٹ کے ملک سے باہر جانے پر پابندی کی درخواست کی تھی۔ اے سی سی کی جانب سے اے سی سی کے پبلک پراسیکیوٹر میر احمد علی سلام نے سماعت کی۔اس کے علاوہ اے سی سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد مستفیض الرحمان نے آٹھ سابق وزرا اور پانچ ارکان پارلیمنٹ کے ملک چھوڑنے پر پابندی کے لیے درخواست دی۔ اے سی سی کی جانب سے پبلک پراسیکیوٹر محمود حسین جہانگیر نے سماعت کی۔عدالت نے یہ حکم دو الگ الگ درخواستوں کی سماعت کے بعد دیا۔

دریں اثنا بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کی سپیکر شیریں شرمین چوہدری نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔انہوں نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے اور ملک سے فراد کے 27 دن بعد پیر کو اپنا استعفی صدر محمد شہاب الدین کو پیش کیا۔وہ 30 اپریل 2013 کو قومی اسمبلی کی پہلی خاتون اسپیکر بنی تھیں اور 46 سال کی عمر میں یہ عہدہ سنبھالنے والی سب سے کم عمر شخصیت تھیں۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…