بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ویڈیوز لیک کرنے پر لڑکی نے بوائے فرینڈ کو قتل کر دیا

datetime 28  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں ایک نوجوان لڑکی نے مبینہ طور پر اپنی غیر اخلاقی ویڈیوز لیک کرنے کی پاداش میں بوائے فرینڈ کو بے دردی سے قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کر کے روڈ پر پھینک دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق لالیتھا کماری نے اپنے دوست جے پرکاش کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے ایک بیگ میں پیک کیا اور اسے روڈ کنارے پھینک دیا۔

لالیتھا کماری اور جے پرکاش کے درمیان گزشتہ 3 سال سے تعلقات تھے، جب جے پرکاش کو شک ہوا کہ لالیتھا کسی اور سے بھی بات کرتی ہے تو اس نے لالیتھا کی غیر اخلاقی ویڈیوز لیک کر دیں۔رپورٹ کے مطابق لالیتھا نے جے پرکاش کو شادی کے معاملات طے کرنے کے بہانے مظفر پور میں واقع اپنے کزن کے گھر بلایا جہاں انہوں نے اپنے والد، بھائی اور بہنوئی کی مدد سے جے پرکاش کو بری طرح تشدد کرنے کے بعد قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں دو افراد کو سائیکل پر جے پرکاش کی لاش کو لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔جے پرکاش کی لاش روڈ کنارے ایک تھیلے سے برآمد ہوئی، جے پرکاش کی والدہ نے معاملے کی ایف آئی آر بھی درج کرائی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا 4 ماہ قبل گھر آیا تھا جس کے بعد لڑکی نے اسے کسی سے بھی ملنے نہیں دیا اور اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر اس کا قتل کر دیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…