کولمبو(این این آئی)سری لنکا کی وزارت سیاحت کے مشیر ہرین فرنینڈو نے کہا ہے کہ حکومت یکم اکتوبر سے سعودی شہریوں کو ویزا فری انٹری کی اجازت دے گی۔سری لنکن میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں سری لنکا کے سفیر امیر اجواد نے عرب نیوز کو بتایا کہ سعودی شہریوں کو سری لنکا میں ویزا فری رسائی فراہم کرنے کا تاریخی فیصلہ سری لنکا اور سعودی عرب کے درمیان سیاحت کو فروغ دینے اور کاروباری تبادلوں کو بڑھانے کے لئے محرک کا کام کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس سے عوامی رابطوں میں اضافہ ہوگا اور یہ اس سال دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے 50 سال پورے ہونے کا جشن منا رہا ہے۔ان ممالک میں متحدہ عرب امارات، برطانیہ، چین، امریکا ، انڈیا، جرمنی، نیدرلینڈ، بیلجیم، سپین، آسٹریلیا، ڈنمارک، پولینڈ، قازقستان، نیپال، انڈونیشیا، روس اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔فہرست میں ملائیشیا، جاپان، فرانس، کینیڈا، چیک ریپبلک، اٹلی، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، اسرائیل، بیلاروس، ایران، سویڈن، جنوبی کوریا، قطر، عمان، بحرین اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔