منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

بنگلہ دیشی تاجر برادری کا شیخ حسینہ سے اظہار لاتعلقی، مجبورا حمایت کرتے رہے

datetime 8  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(این این آئی)شیخ حسینہ کا دھڑن تختہ کے بعد بنگلہ دیش کی تاجر براردی کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس بنگلہ دیش(آئی سی سی بی)کے صدر محبوب الرحمان نے انکشاف کیا کہ ملک کے تاجر دبا میں رہنے کی وجہ سے طویل عرصے سے شیخ حسینہ حکومت کی حمایت کرنے پر مجبور تھے اور اگر ان کے پاس کوئی دوسرا راستہ ہوتا تو شاید وہ دبا کو نظر انداز کر سکتے تھے۔

ڈھاکہ میں کے ایک ہوٹل میں آئی سی سی بی نے تمام کاروباری تنظیموں کی جانب سے یہ پریس کانفرنس ملک کی موجودہ صورتحال پر بات کرنے کے لیے منعقد کی۔تاجر رہنمائوں نے کہا کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال کو جلد قابو میں لانے اور کاروباری ماحول کو معمول پر لانے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ وہ پروفیسر محمد یونس کی قیادت میں نئی عبوری حکومت کی حمایت کریں گے۔

پریس کانفرنس میں آئی سی سی بی کے صدر نے تاجروں کی جانب سے صحافیوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ 16 سال تک شیخ حسینہ کی حکومت کو تاجروں کی مکمل حمایت حاصل رہی، اب آپ کاروباری طبقہ کہہ رہا ہے کہ ملک کے طلبہ نے بہت اچھا کام کیا ہے اور آپ پروفیسر محمد یونس کی قیادت میں نئی حکومت کا ساتھ دیں گے، کیا آپ کو یہ باتیں کہنے کا اخلاقی جواز ہے؟سوال کے جواب میں آئی سی سی بی کے صدر محبوب الرحمن نے کہا گزشتہ سال بنگا بندھو انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر (بی آئی سی سی) میں ایک بزنس کانفرنس منعقد ہوئی تھی اس میں کہا گیا کہ بار بار شیخ حسینہ کی حکومت کی ضرورت ہے اور اس طرح شیخ حسینہ کی حکومت آئی، اب اگر آپ کو حکومت کے سربراہ سے ملاقات کی دعوت دی گئی ہے، اور آپ گھر بیٹھے ہیں۔

ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔محبوب الرحمن نے کہاکہ جب ہمیں مدعو کیا گیا تو ہم اسے ٹھکرا نہیں سکے، مجھے جانا ہے کوئی بھی تاجر کسی بھی ٹیم کو سپورٹ کر سکتا ہے، اس کو غلط سمجھنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، ہم ملک کی معیشت کو آگے لے جانا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…