جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

چینی مشن نے چاند پر پانی کی موجودگی کی تصدیق کردی

datetime 7  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چینی مشن کے دوران اکٹھے کیے گئے نمونوں میں چاند کی سطح پر پانی کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔اس سے قبل امریکی خلائی ادارے ناسا، بھارتی خلائی جہاز اور چینی سائنسدانوں نے پچھلے مشن میں بھی چاند کی سطح پر پانی کے آثار دریافت کیے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اب چینی سائنسدانوں نے 2020 میں چینگ ای 5 مشن کے دوران لیے گئے چاند کی سطح کے نمونوں کا تجزیہ کرتے ہوئے پہلی بار چاند کی سطح پر پانی کو مالیکیولر شکل یعنی ایچ 2 او کی صورت میں دریافت کیا ہے اور یہ دریافت چاند کے اس حصے میں ہوئی جس کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ وہاں پانی نہیں پایا جاتا۔

انہوں نے انسانی بال جتنا ایک ایسا منرل دریافت کیا جس کے بارے میں اب تک علم نہیں تھا اور اسے یو ایل ایم 1 کا نام دیا گیا ۔تجزیے کے مطابق، یو ایل ایم 1 کرسٹل کا 41 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے اور اس میں موجود امونیا، ایچ 2 او مالیکیولز کو مستحکم شکل میں برقرار رکھتا ہے۔چینی سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ پانی کی یہ قسم چاند پر انسانی آبادی کے لیے اہم ثابت ہوسکتی ہے۔یہ نئی دریافت چین کے خلائی طاقت بننے کے خواب کو پورا کرنے کی جانب نئی پیش رفت ہے۔خیال رہے کہ چین نے 2030 تک چاند پر انسانوں کو بھیجنے اور وہاں مستقل بیس کا منصوبہ بنایا ہوا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…