جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بنگلادیش کی پولیس نے کام کرنے سے انکار کردیا

datetime 6  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوزڈیسک) مظاہرین کی جانب سے حملوں کے بعد بنگلادیش کی پولیس نے کام کرنے سے انکار کردیا۔عالمی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے استعفے کے بعد گزشتہ روز ہونے والے مظاہروں میں 450 سے زائد پولیس تھانوں پر حملے ہوئے اور متعدد تھانوں کو آگ لگائی گئی جب کہ مظاہروں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک بھی ہوا۔بنگلادیش پولیس سروس ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب تک ہمارے تمام اہلکاروں کی سکیورٹی یقینی نہیں بنائی جاتی تب تک ہم ہڑتال پر رہیں گے۔

ایڈیشنل ڈی آئی جی پولیس بنگلادیش سہیل رانا نے بھی اپنے بیان میں لوگوں سے پولیس پر حملے نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ پولیس فورس میں نہیں بلکہ لیڈرشپ میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مظاہروں کے دوران طلبہ اور عام شہریوں کو ہلاک کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ مقامی میڈیا کا بتانا ہےکہ پولیس آج ڈھاکا کی سڑکوں سے غائب ہے اور ٹریفک پولیس کی جگہ بھی طلبہ نے ٹریفک کی صورتحال سنبھالنے کے فرائض انجام دیے۔



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…