اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بنگلہ دیش کی شیر پور جیل سے 500 سے زائد قیدی فرار

datetime 6  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا/نئی دہلی (این این آئی )وزیراعظم شیخ حسینہ کے استعفی کے بعد افراتفری پر مبنی رونما ہونے والے سیاسی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بنگلہ دیش کی شیر پور جیل سے 500 سے زائد قیدی فرار ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جیل توڑ کر فرار ہونے والے متعدد قیدی مسلح ہیں جبکہ بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف)نے کسی بھی ممکنہ پھیلا کو روکنے کے لیے سرحد پر اپنی تعیناتی بڑھا دی ہے۔

حکام نے فرار ہونے والوں میں سے 20 کی ممکنہ دہشت گردی سے وابستگی کے طور پر شناخت کی ہے۔شیرپور ضلع میں لاٹھیوں سے لیس ایک بھیڑ نے ضلع جیل میں گھس کر 500 سے زائد قیدیوں کو چھڑا لیا۔دوسری طرف شورش پسندوں نے کم از کم 6 پولیس اسٹیشنوں میں توڑ پھوڑ کر آگ لگا دی ہے۔ ان پولیس اسٹیشنوں سے اسلحے، گولیاں اور دیگر سامان لوٹے جانے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ ڈھاکہ ٹریبیون کی ایک رپورٹ میں بتایا جا رہا ہے کہ عوامی لیگ کے لیڈران و کارکنان کے گھروں و افسران کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…