بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل پر حملے کا حکم دیدیا

datetime 1  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم دیدیا ہے۔امریکی اخبار کا دعوی ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای نے یہ حکم ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں دیا جو کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے فوری بعد منعقد کیا گیا تھا۔

قبل ازیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے سخت سزا کے لیے زمین ہموار کی ہے۔فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران میں گزشتہ رات اسرائیلی حملے میں شہید کردیا گیا۔رپورٹس کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی قیام گاہ کو تہران میں گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔تہران میں حماس کے رہنما خلیل حیہ نے بتایا کہ اسماعیل ہنیہ کے ہمراہ موجود افراد کے مطابق میزائل کمرے کی کھڑکی توڑ کر سیدھا انہیں لگا۔واضح رہے کہ شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران نے اپریل میں اسرائیل پر سیکڑوں میزائل داغے تھے۔اسرائیل اور اسکے اتحادیوں نے ان میں سے زیادہ تر کو مار گرایا تھا اور ان سے بہت کم نقصان ہوا تھا۔



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…