پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ملازمت کیلئے خواتین میں حمل کا ٹیسٹ لازمی کرنے پر چینی کمپنیوں پر مقدمہ

datetime 22  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ژی جیانگ(این این آئی) چین میں کئی پراسیکیوٹرز نے حال ہی میں 16 کمپنیوں کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے جن پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ملازمت کی امیدوار خواتین کیلئے حمل کے ٹیسٹ لو لازمی قرار دیا ہے۔اگرچہ چینی قانون واضح طور پر آجروں کو حمل کا ٹیسٹ بطور امتحانِ ملازمت کے کروانے سے منع کرتا ہے لیکن کچھ کمپنیاں بچے کی پیدائش کے بعد ماں کی چھٹیوں اور سہولیات کے اخراجات کو لیکر اتنی فکر مند ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کو ترجیح دیتی ہیں کہ وہ جن خواتین کو ملازمت پر رکھ رہی ہیں کہیں وہ حاملہ تو نہیں۔

رواں ماہ کے اوائل میں چین کے صوبہ ژی جیانگ سو کے ضلع نانٹونگ میں استغاثہ نے اعلان کیا کہ انہوں نے 16 کمپنیوں کے خلاف ملازمت کی امیدوار خواتین میں حمل جانچنے کے غیرقانونی اقدام پر مقدمہ دائر کیا ہے۔الزام میں یہ بات بھی شامل کی گئی ہے کمپنیوں نے خواتین کے ملازمت میں مساوی مواقع کے حق کی بھی خلاف ورزی کی کیونکہ ایک امیدوار کو اس کے حاملہ ہونے کے انکشاف کے بعد مسترد کر دیا گیا تھا۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…