واشنگٹن (این این آئی )امریکاکے صدر جو بائیڈن اپنی ڈیموکریٹ پارٹی پر کنٹرول کھو چکے ہیں۔یہ دعوی امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدر جو بائیڈن اور ان کی ڈیموکریٹ پارٹی کے درمیان ٹکرا اس ویک اینڈ شدت اختیار کرے گا اور اگلے ہفتے اپنے انجام کو پہنچنے کا امکان ہے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 12 ڈیموکریٹ اراکین کانگریس نے جو بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دوبارہ الیکشن لڑنے کی ضد چھوڑ دیں۔امریکی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن کے خلاف آواز بلند کرنیوالے ڈیموکریٹ اراکین کانگریس کی تعداد اب 35 تک جاپہنچی ہے جبکہ بائیڈن دستبردار نہ ہونے اور انتخابی مہم دوبارہ شروع کرنے کے لیے بضد ہیں۔