جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

امریکی صدر جو بائیڈن اپنی اہلیہ کے دھوکے میں دوسری خاتون کو بوسہ دیتے دیتے رہ گئے،ویڈیووائرل

datetime 19  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )سوشل میڈیا پر امریکا کے 81 سالہ 46 ویں صدر، جو بائیڈن کی ایک عجیب و غریب ویڈیو وائرل ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات کے ایک بار پھر سے امیدوار جوبائیڈن کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو کو مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس کے ڈوم لوکر نامی صارف نے شیئر کیا ہے۔

اس ویڈیو کو ناصرف امریکی بلکہ دنیا بھر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ری شیئر کر رہے ہیں۔ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن ایک دوسری خاتون کو بات چیت کے دوران اپنی اہلیہ سمجھ کر بوسہ دینے والے ہیں۔اسی دوران جوبائیڈن کی اہلیہ جِل بائیڈن بھاگتے ہوئے آتی ہیں اور صدر جوبائیڈن کو روک لیتی ہیں۔اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین دلچسپ تبصرے اور اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ اس آدمی (صدر جو بائیڈن)کے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟ وہ اسے دو سیکنڈ تک ساتھ نہیں رکھ سکتا۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا واقعی جو بائیڈن نے عوام کے درمیان جِل بائیڈن کے دھوکے میں غلط خاتون کو بوسہ دے دیا ہے؟دوسری جانب کچھ صارفین کا کہناتھا کہ جوبائیڈن کی ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا، وہ تو صرف خاتون سے بات چیت کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…