بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

امریکی صدر جو بائیڈن کورونا میں مبتلا ہوگئے

datetime 18  جولائی  2024 |

واشنگٹن(این این آئی )امریکا کے صدر جو بائیڈن کورونا میں مبتلا ہوگئے، جس کے بعد تمام انتخابی سرگرمیاں معطل کردیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کو کورونا کی معمولی علامات ہیں، انہیں ویکسین لگادی گئی ہے۔ انہوں نے قرنطینہ کرلیا ہے اور دفتری امور انجام دیتے رہیں گے۔ایک ہی روز پہلے صدر بائیڈن نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر ڈاکٹروں نے طبی بنیاد پر تجویز کیا تھا تو وہ دوبارہ صدارت کی دوڑ سے دستبردار ہوجائیں گے۔

تاہم ساتھ ہی بائیڈن نے دوبارہ صدارتی امیدوار بننے کی خواہش کے حق میں دلائل دیے اور کہا تھا کہ وہ تو خود چاہتے تھے کہ عبوری امیدوار بنیں اور پھر یہ عہدہ کسی اور کے سپرد کردیں مگر انہوں نے تصور بھی نہیں کیا تھا کہ معاملات اس قدر تفریق کا شکار ہوجائیں گے۔یہ پہلی بار تھا کہ جو بائیڈن نے خود کو دوڑ سے باہر کرنے کی بات کی تھی ورنہ ایک سوال پر بائیڈن ماضی میں یہ واضح کرچکے ہیں کہ صرف خدا ہی آکر کہے گا تووہ دوبارہ الیکشن سے دستبردار ہوں گے۔بائیڈن کو کورونا کی علامات کی خبریں ایسے وقت منظرعام پر آئی ہیں جب ایوان نمائندگان کے 20 ڈیموکریٹ اراکین اور ایک سینیٹر اب تک بائیڈن سے کہہ چکے ہیں کہ وہ دوبارہ صدارت کے امیدوار بننے سے دستبردار ہوں۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…