ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

امارات میں ورک پرمٹ کے نئے قانون سے غیرملکی ملازمین کی زندگی مشکل ہوگئی

datetime 2  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات میں اب غیر ملکی گھریلو ملازمین کے لیے مشکل کھڑی ہو رہی ہے، کیونکہ ورک پرمٹ نہ ہونے پر جرمانے عائد ہونے جا رہے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے غیر ملکی ملازمین کے حوالے سے قوانین سخت کرتے ہوئے ورک پرمٹ کے بغیر کام کرنے والے ملازمین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

غیر ملکی ملازمین اور گھریلو ملازمین کے لیے جاری کیے جانے والے ورک پرمٹ کسی دوسرے پرمٹ کے لیے استعمال نہیں ہو سکیں گے جبکہ ویزا کی مدت کے بعد رہائش اختیار کرنے والوں سمیت وقت پر ورک پرمٹ منسوخ نہ کرنے والوں پر بھی جرمانے عائد ہو سکتے ہیں،وزارت ہیومن ریسورسز اور امارت آئزیشن کے مطابق اماراتی رہائشی ویزا اور ورک پرمٹ کے بغیر گھریلو ملازمین کو رکھنے والوں پر کم سے کم جرمانہ 50 ہزار درہم کو جو کہ پاکستانی تقریبا 37 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے عائد ہوگا، جبکہ زیادہ سے زیادہ جرمانہ 2 لاکھ درہم جو کہ پاکستانی 1 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے، عائد ہوگا۔دوسری جانب اگر رہائشی اب ملازمین کی خدمت واپس کرنا چاہتا ہے، اور انہیں نوکری سے نکالنا چاہتا ہے، تو اسے ورک پرمٹ منسوخ کرنا پڑے گا، جس کے لیے اسے ایم او ایچ آر ای ویب سائٹ پر درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔دوسری جانب ورک پرمٹ منسوخ کرنے کی بھی فیس ہے، اس پورے عمل کی فیس کے طور پر رہائشی کو 85 اعشاریہ 75 درہم ادا کرنے ہوں گے، جو کہ تقریبا پاکستانی 7 ہزار روپے بنتے ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…