منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

شادی کی رات بیوی کے مرنے پر دلہے کی چاندی ہوگئی

datetime 27  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیرولائنا(این این آئی)سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتی ہیں۔حال ہی میں ایک نوبیاہتا جوڑا سب کی توجہ حاصل کر چکا ہے جہاں شادی کی رات ہی دلہن کی زندگی ہی بدل گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کیرولائنا کی ملر اور دلہے اریک ہشنسن شادی کی رات گالف کلب کی گاڑی سے شادی ہال سے واپس جا رہے تھے، تاہم اسی دوران رینٹ آ کار کی گاڑی اس گالف کی گاڑی پر چڑھ دوڑی تھی۔

اس حادثے میں اریک کی دلہن ملر دلہن کے جوڑے میں ہی ہلاک ہو گئی تھی، جبکہ دلہے میاں شدید زخمی ہوئے تھے۔تاہم حادثے کے ایک سال بعد دلہے ہشنسن کی جانب سے کیس دائر کیا گیا تھا، جس پر چالرسٹن کانٹی سرکٹ کورٹ کے جج نے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔جج راجر ینگ کی جانب سے سیٹلمنٹ کی صورت میں احکامات جاری کیے، جبکہ یہ ہرجانہ فالی بیچ بار کے دی ڈراپ ان بار اور ڈیلی، دی کریب شیک اور اسنیپر جیکس اور اینٹرپرائس رینٹ آ کار کی جانب سے دیا جائے گا۔

ہشنسن کی جانب سے یہ دعوی دائر اس وقت کیا گیا تھا، جب مبینہ طور پر نشے میں دھت خاتون ڈرائیور جیمی لی کوموروسکی کی رینٹ آ کار گاڑی گالف کارٹ میں جا گھسی تھی، جس کے باعث 34 سالہ سمانتھا ملر 28 اپریل 2023 کو ہلاک ہوگئی تھیں۔اس سیٹلمنٹ میں ہشنسن کو 1 اعشاریہ 3 ملین ڈالرز یعنی 36 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے، جو کہ ہشنسن کو ملے گی۔دوسری جانب خاتون ڈرائیور کوموروسکی کو خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر ایک سال سے زائد عرصے قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…