منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایلون مسک کا ثبوتوں کے ساتھ خلائی مخلوق ہونے کا دعوی

datetime 27  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)ٹیسلا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک نے دعوی کیا ہے کہ وہ ایک خلائی مخلوق ہیں اور وہ اس دعوے کے ثبوت بھی پیش کر سکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے خود کو خلائی مخلوق قرار دے کر دنیا کو ایک بار پھر حیران کر دیا ہے۔

ایلون کا کہنا تھاکہ ان کے پاس اس دعوے کے ثبوت بھی موجود ہیں۔52 سالہ ایلون مسک نے یہ دعوی ویوا ٹیک ایونٹ میں ایک انٹرویو کے دوران کیا ہے۔اس تقریب کے میزبان نے طنزیہ انداز میں ایلون مسک سے سوال کیا کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ آپ ایلئین ہو سکتے ہیں؟اس پر ٹیسلا کے سی ای او نے فورا بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ساتھ اس دعوے سے اتفاق کیا۔ایلون مسک نے خوشی سے کہا کہ میں ایک خلائی مخلوق ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہاں، میں لوگوں کو بتاتا رہتا ہوں کہ میں ایک خلائی مخلوق ہوں، لیکن کوئی بھی میری بات کا یقین نہیں کرتا ہے۔انہوں نے سنجیدگی سے کہا کہ میرے پاس اس دعوے کے ثبوت موجود ہیں، ایلون نے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر اس سے متعلق ثبوت بھی پیش کر سکتا ہوں۔اس دوران ایلون مسک نے اپنے عقائدے سے متعلق کہا کہ انسان ہی مصنوعی ذہانت کو معنی اور مقصد دیتا ہے۔ایلون مسک نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ شاید اب بھی انسانوں کا کوئی کردار باقی ہے جس میں ہم AI کو معنی خیز بناتے ہیں، اگر آپ اس کے بارے میں سوچتے ہیں کہ ہمارا دماغ کیسے کام کرتا ہے، ہمارے پاس لمبک سسٹم (دماغ کا وہ حصہ جو ہمارے رویے اور جذباتی ردعمل میں شامل ہوتا ہے) ہے جو ہماری جبلت اور ہمارے احساسات ہیں اور پھر ہمیں کارٹیکس مل گیا، جو سوچ اور منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مگر دماغ کا حصہ کارٹیکس مسلسل لمبک سسٹم پر حاوی ہونے کی کوشش میں لگا ہوا ہے تو شاید ایسا ہی AI (آرٹیفیشل انٹیلجنس) کے ساتھ بھی ہو گا، AI اس کارٹیکس کو خوش کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو ہمارے لمبک نظام کو خوش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ایلون مسک نے کہا کہ شاید ہم ہی وہ مخلوق ہیں جو AI کو معنی یا مقصد دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…