واشگنٹن(این این آئی)امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے امریکی تاریخ کے اعلی ترین منتخب یہودی رہنما چک شومر کی ایک حالیہ نیتن یاہو مخالف تقریر کی تائید کر دی ہے۔ صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ شومر نے بالکل درست بات کی ہے۔ یہ اسرائیل کی غزہ میں جنگ کی صورت حال میں نیتن یاہو کے خلاف اب تک کی سب سے زیادہ سخت تنقید پر مبنی تقریر ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ میں اکثریتی لیڈر نیاسرائیلی وزیر اعظم کو خطے کے امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس نیتن یاہو سے جان چھڑانے کے لیے اسرائیل میں قبل از وقت انتخابات کرائے جائیں۔
جو بائیڈن جو کہ خود بھی اپنی انتخابی مہم کے دنوں میں نیتن یاہو کے بارے میں قدرے خفگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ شومر کی تقریر کے بارے میں کہا کہ اس نے ایک اچھی تقریر کی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ شومر نے بڑی سنجیدہ تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ یہی بات بہت سے دوسرے امریکی بھی کر رہے ہیں۔