جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب؛ بیوی کو قتل کرکے سالی سے شادی کرنے والا 38 سال بعد گرفتار

datetime 14  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سعودی عرب میں ایک شخص نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیڈ روم میں فرش کھود کر لاش دفنادی اور ٹائلز لگا دیے۔ پھر مظلوم بن کر سالی سے شادی کرلی لیکن یہ بھانڈا 38 سال بعد پھوٹ گیا۔عرب نیوز کے مطابق 38 سال قبل گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کے تشدد سے اہلیہ ہلاک ہوگئی جس پر قاتل شوہر نے بیڈ کے نیچے فرش کھودا اور لاش دفنا کر فرش کو پختہ کر دیا۔بعد ازاں اس نے دور دراز علاقے میں مقیم اپنے سسرالیوں کو بتایا کہ بیوی کا انتقال کینسر کے باعث ہوگیا اور جلدی نہ دفنایا گیا تو لاش خراب ہوجائے گی۔

جب سسرالی آئے تو قاتل شوہر نے حیرت انگیز طور پر ایسا ڈراما کیا کہ کوئی بھی اس کا جھوٹ نہ پکڑ سکا بلکہ ساس سسر نے اس کی شادی اپنی دوسری بیٹی سے کرادی۔سالی کو بھی 38 سال تک اندازہ نہیں ہوا کہ وہ اپنی بہن کے قاتل کے ساتھ زندگی گزار رہی ہے لیکن قدرت قاتل کو بے نقاب کرنا چاہتی تھی اور گھر میں واش روم کی تعمیر کے لیے کی گئی کھدائی میں مزدوروں کو انسانی ہڈیاں ملیں۔ مزدوروں نے پولیس کو بتایا۔ ہڈیوں کے ڈی این اے سے پتا چل گیا کہ یہ باقیات پہلی بیوی کی ہیں۔ جب یہ راز موجودہ بیوی اور سالی پر کھلا تو وہ بے ہوش ہوگئی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…