بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی پنجاب میں ڈھابے پر میجر سمیت 17فوجیوں کی پٹائی

datetime 14  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی ریاست پنجاب میں سڑک کنارے قائم ہوٹل پر جھگڑے کے دوران ہجوم نے فوج کے میجر اور اس کے ماتحت 16 جوانوں کی پٹائی کردی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق لداخ اسکاٹس کا میجر سچن سنگھ کنٹل اپنے جوانوں کے ساتھ لیہول میں سنو میراتھن جیت کر واپس آرہا تھا تب انہوں نے منالی روپڑ روڈ پر واقع ڈھابے پر کھانا کھایا۔

یہ ڈھابا ضلع روپڑ کے شہر بھرت گڑھ کے نزدیک واقع ہے۔کھانے کے بعد جب میجر اور اس کے جوانوں نے کھانے کا بل یو پی آئی (آن لائن سسٹم)کے ذریعے ادا کرنا چاہتا تو ڈھابے کے مالک نے نقد ادائیگی پر زور دیا۔ اس پر توتو میں میں ہوئی اور بات بڑھی تو کم و بیش 35 افراد نے فوجیوں پر حملہ کردیا۔لاٹھیوں اور لوہے کی سلاخوں سے لیس لوگوں کے حملے میں میجر سچن سنگھ کنٹل کے ہاتھ اور سر پر زخم آئے اور وہ بے ہوش ہوگیا۔پولیس نے ڈھابے کے مالک اور مینیجر سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ دیگر حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…