منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

ایلون مسک کے ڈیڑھ ارب ڈالر بٹ کوائن کی شکل میں کہاں رکھے ہیں، راز کھل گیا

datetime 13  مارچ‬‮  2024 |

نیویارک(این این آئی)اس مہینے بٹ کوائن کی قیمت نئی تاریخی حد کو چھوگئی۔ یہ بات سامنے آگئی ہے کہ ارب پتی آجر ایلون مسک کے ڈیڑھ ارب ڈالر بٹ کوائن کی شکل میں کہاں رکھے ہیں۔ ایلون مسک کے ادارے ٹیسلا اور اسپیس ایکس غیر معمولی تناسب سے منافع کمارہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بلاک چین کے حوالے سے تجزیہ کرنے والی کمپنی ارکھم انٹیلی جنس نے بتایا ہے کہ ایلون مسک کے کرپٹو والیٹ کسی ایک پتے پر نہیں۔

ارکھم نے بڑے کرپٹو والیٹس کا سراغ لگانے کے لیے آن چین ایکٹیویٹی کی کراس ریفرنسنگ کی۔ٹیسلا انکارپوریشن اور اسپیس ایکس مجموعی طور پر 19800 بٹ کوائن رکھتی ہیں۔ یہ رقوم متعدد والیٹس میں منقسم ہے۔ ٹیسلا انکارپوریشن کے 11500 بٹ کوائن 68 پتوں میں محفوظ ہیں۔ اسپیس ایکس کے 8300 بٹ کوائن 28 پتوں میں محفوظ کیے گئے ہیں۔حال ہی میں بٹ کوائن کی مالیت 72 ہزار ڈالر سے زیادہ ہوگئی ہے جس کمی بدولت ایلون مسک کے بٹ کوائن والیٹس کی مجموعی مالیت ایک ارب 40 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے۔ بٹ کوئن کی قدر میں ریکارڈ اضافے سے ایلون مسک کے دونوں اداروں کو بہت زیادہ منافع ہوا ہے۔اسپیس ایکس کو ہونے والا منافع 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہے جبکہ ٹیسلا کو 50 کروڑ ڈالر کا منافع ہوا ہے۔ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے دیگر آپریشنز سے ہونے والا منافع اِس سے کہیں زیادہ ہے تاہم دیگر سرمایہ کاری کے مقابلے میں ایلون مسک کے لیے یہ سرمایہ کاری زیادہ منافع بخش رہی ہے۔

ٹیسلا نے فروری 2021 میں بٹ کوائن خریدنا شروع کیا۔ تب ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ صرف ایک ماہ میں بٹ کوائن نے ریکارڈ بلندی پر جاپہنچا۔ٹیسلا نے بٹ کوائن میں سرمایہ کاری پر غیر معمولی منافع کمانے کے بعد اسے بے وقت فروخت کیا۔ جون 2022 میں ٹیسلا نے 30 ہزار بٹ کوائن فروخت کردیے۔ تب کمپنی کو کیش کی ضرورت تھی اور ایلون مسک یہ ثابت کرنا چاہتے تھے کہ بڑے سودوں کی ادائیگی میں بٹ کوائن خاصا اہم ہے۔ تب بٹ کوائن 25 ہزار ڈالر کا تھا۔مارچ 2021 میں جب بٹ کوائن 60 ہزار ڈالر کا ہوا تب ٹیسلا نے 10 فیصد ہولڈنگز بیچ دیں۔

تب 4320 بٹ کوائنز کی فروخت سے 25 کروڑ ڈالر حاصل ہوئے۔ایلون مسک کرپٹوکرنسی پر غیر معمولی بھروسا رکھنے والوں میں سے ہیں تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بٹ کوائن کی تیاری میں کوئلے کی مائننگ بھی شامل ہے۔ اس کے نتیجے میں ماحول کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ رہے ہیں۔بٹ کوائن پروف آف ورک ہے یعنی یہ نیٹ ورک میں حصہ لینے والوں کسی بھی سودے کے بھگتان کے لیے کمپیوٹنگ پاور استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ایلون مسک نے بٹ کوائن کو اپنے سودوں میں بھگتان کے لیے استعمال کیا ہو یا نہ کیا ہو، سرمایہ کاری کی صورت میں یہ ان کے لیے سودمند ہی ثابت ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…