ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز ایک غیر متوقع ملک کے نام

datetime 6  مارچ‬‮  2024 |

نیویارک(این این آئی)دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز حیرت انگیز طور پر یورپی ملک سوئٹزر لینڈ نے حاصل کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات پاسپورٹس کی درجہ بندی کرنے والی ایک نئی فہرست میں سامنے آئی ۔نوماڈ کیپیٹلسٹ کی سالانہ فہرست میں سوئٹزر لینڈ گزشتہ سال دوسرے نمبر پر تھا مگر اس سال وہ نمبرون پوزیشن پر پہنچ گیا۔نوماڈ کیپیٹلسٹ کی جانب سے سال میں صرف ایک بار طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔

پاسپورٹس کی درجہ بندی کرنے والی دیگر فہرستوں میں صرف ویزا فری سفر کو مدنظر رکھا جاتا ہے مگر نوماڈ پاسپورٹ انڈیکس 2024 میں ویزا فری سفر (50 فیصد)، شہریوں پر ٹیکس (20 فیصد)، دوہری شہریت (10 فیصد)، ذاتی آزادی (10 فیصد) اور دنیا میں اس ملک کے بارے میں لوگوں کے خیالات (10 فیصد) جیسے 5 شعبوں کو مدنظر رکھا گیا۔نوماڈ پاسپورٹ انڈیکس میں کہا گیا کہ ہر ملک میں ٹیکسوں کی ادائیگی، آزادی سے رہنے، قوانین کی پابندی اور سفری اسکروٹنی سے بچنے کے لیے مختلف طریقوں پر عمل کیا جاتا ہے۔تو فہرست کی تیاری کے لیے صرف پاسپورٹ کا ہونا ہی اہمیت نہیں رکھتا بلکہ دیگر عوامل کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے۔فہرست میں سوئس پاسپورٹ کو نمبرون قرار دیا گیا جس کے ذریعے وہاں کے شہری 176 ممالک میں ویزا لیے بغیر سفر کرسکتے ہیں جبکہ وہاں دیگر شعبوں میں صورتحال بھی دیگر ممالک سے بہتر ہے۔

مجموعی طور پر سوئٹزر لینڈ نے 109 اسکور حاصل کیا۔آئرلینڈ 108.5 اسکور کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہا جس کے پاسپورٹ پر 175 ممالک کا ویزا فری سفر ممکن ہے جبکہ پرتگال کے حصے میں 107.5 اسکور کے ساتھ تیسرا نمبر آیا۔لگسمبرگ اور فن لینڈ مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر رہے جبکہ متحدہ عرب امارات، نیدر لینڈز، ناروے، جرمنی، نیوزی لینڈ، آئس لینڈ، اٹلی اور یونان مشترکہ طور پر چھٹے نمبر پر رہے۔خیال رہے کہ 2023 کی فہرست میں متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کو دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا تھا۔دوسری جانب کمزور ترین پاسپورٹس میں پاکستان 5 ویں نمبر پر رہا۔199 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 195 واں تھا جس کے پاسپورٹ پر 46 ممالک کا ویزا فری سفر ممکن ہے۔پاکستان سے نیچے اریٹیریا (196)، یمن (197)، عراق (198) اور افغانستان (199) رہے۔بنگلا دیشی پاسپورٹ کو اس فہرست میں 182 ویں نمبر پر رکھا گیا جبکہ بھارت 147 ویں، سری لنکا 171 ویں اور چین 120 ویں نمبر پر رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…