ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات میں نجی ملازمین کے لیے رمضان المبارک میں اوقات میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق رمضان المبارک میں ملازمین کے لیے نوکری کے اوقات 2 گھنٹے کم کردیے گئے ہیں جبکہ اس کے بعد کام کرنے کے وقت کو اوور ٹائم تصور کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عام طور پر ملازمین 8 سے 9 گھنٹے کام کرتے ہیں جس میں رمضان المبارک کے دوران اب 2 گھنٹے کی کمی کردی گئی ہے۔دوسری جانب سرکاری اداروں میں پیر تا جمعرات 9 سے دوپہر ڈھائی بجے اور جمعہ کو 12 بجے تک کام کے اوقات کار ہوں گے۔رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا آغاز 12 مار چ سے ہونے کا امکان ہے۔