اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں ایک ہزار جوڑوں کی اجتماعی شادی

datetime 29  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک ہزار جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں کمشنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی بھی شریک ہوئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اجتماعی شادی کی تقریب کو فرح جدہ 2024 (جدہ کی خوشی)کا عنوان دیا گیا تھا۔فلاحی تنظیم کی جانب سے اجتماعی شادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، ضرورت مند خاندانوں کی مدد اور ایسے نوجوان جو شادی کے اخراجات برداشت کرنے کے قابل نہیں ہوتے انکی شادی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

فلاحی تنظیم کی جانب سے اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد شاہ فیصل یونیورسٹی کے کمپلیکس میں کیا گیا جہاں شہر کے معروف تاجر اور نمایاں شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔فلاحی تنظیم کے سی ای او ڈاکٹر انس زرعہ نے اس موقع پر گورنر مکہ مکرمہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی زیر سرپرستی اجتماعی شادی کی تقریب انتہائی کامیابی سے منعقد کی گئی۔اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی محبت جھیل پر 9 چینی جوڑوں کی اجتماعی شادی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی تھی۔دبئی کی محبت جھیل پر 9 چینی جوڑوں کی اجتماعی شادی کی شاندار تقریب منعقد کی گئی، محبت آئس لینڈ پر پہلی بار اس طرح کے ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جسے بے حد سراہا جارہا ہے۔اجتماعی شادی چینی رسم و رواج کے تحت کی گئی، چینی جوڑوں کی جانب سے اس اقدام کو سراہا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…