منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

منگولیا میں شدید سرد ی کے باعث20 لاکھ سے زائد جانور ہلاک

datetime 27  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الن بتار(این این آئی)منگولیا میں شدید ٹھنڈ اور برف باری کے سبب رواں موسم سرما میں اب تک 20 لاکھ سے زائد جانور ہلاک ہو چکے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لینڈ لاکڈ ملک میں دسمبر تا مارچ کے درمیان شدید سرد موسم کا ہونا کوئی تعجب نہیں ہے، جہاں کچھ علاقوں میں پارہ گر کر منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک آ جاتا ہے۔ اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ تاہم رواں موسم سرما معمول سے زیادہ سرد ہے، جبکہ شدید برفباری اور معمول سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ملک کی وزارت زراعت نے بتایا کہ شدید بھوک اور تھکاوٹ کے نتیجے میں 21 لاکھ مویشی ہلاک ہو چکے ہیں، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق منگولیا میں اس طرح کے 6 کروڑ 47 لاکھ جانور ہیں، جس میں بھیڑ، بکریاں، گھوڑے اور گائیں شامل ہیں۔

اس شدید موسم کو ڈزوڈ کے نام سے جانا جاتا ہے اور عام طور پر اس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں مویشیوں کی موت واقع ہوتی ہے، اقوام متحدہ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں اس کی شدت بڑھ رہی ہے۔ جس میں 23-2022 کا موسم سرما بھی شامل ہے، جب 44 لاکھ مویشی ہلاک ہو گئے تھے، رواں برس ڈزوڈ کے اثرات موسم گرما کی خشک سالی کی وجہ سے بڑھ گئے، جس کے نتیجے میں جانور سخت سردیوں سے بچنے کے لیے چربی اسٹور نہیں کرسکے۔ چرواہے بیمبیا نے بتایا کہ موسم سرما شدید برفباری کے ساتھ شروع ہوا لیکن اچانک درجہ حرارت بڑھ گیا اور برف پگھل گئی،اس کے بعد پارہ پھر گر گیا اور دوبارہ برف بننا شروع ہوگئی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…