منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی میں دنیا بھر کی معروف شخصیات کی شرکت متوقع

datetime 24  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل منعقد تقریبات میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی فہرست جار کردی گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ 12 جولائی کو ممبئی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ ان کی شادی کے سلسلے میں پرطعش شادی کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔تاہم شادی کے سلسلے میں شادی سے قبل بھی مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جو 1 مارچ سے 3 مارچ تک منعقد ہونگی۔

شادی سے قبل منعقد ہونے والی ان تقریبات میں بھی دنیا بھر سے معروف شخصیات شرکت کریں گیں، جن کی فہرست جاری ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ان تقریبات میں مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس اور ان کی سابق اہلیہ میلنڈا، فیس بک کے بانی مارک زکر برگ، ڈزنی کے سی ای او باب ایگر، بینک آف امریکہ کے چیئرمین برائن تھامس موئنہان، قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی، ایڈوب کے سی ای او شانتنو نارائن اور ایوانکا ٹرمپ سمیت دنیا بھر سے دیگر اہم نامور کاروباری شخصیات شامل ہیں۔بھارتی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں یکم مارچ سے 3 مارچ تک جاری رہنے والی تقریبات میں دنیا بھر سے نامور شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔واضح رہے کہ دونوں کی منگنی کی تقریب 19 جنوری 2023 کو ممبئی میں منعقد ہوئی تھی۔ اننت امبانی مکیش اور نیتا امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…