جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

امارات میں عیدالفطر کے موقع پر 6 چھٹیوں کا امکان

datetime 22  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کے موقع پر 6 دن کی چھٹیوں کا امکان ہے۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا آغاز (12 مارچ)منگل سے ہونے کا امکان ہے اور توقع ہے کہ رمضان کا مہینہ پورے 30 دن کا ہوگا۔عرب میڈیا کے مطابق اس ممکنہ صورت میں متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کے موقع پر ملازمین کو 6 چھٹیاں مل جائیں گی۔اگر ماہِ رمضان 30 دنوں پر مشتمل ہوگا تو 30 رمضان 10 اپریل کو ہوگا اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے سرکاری اور نجی شعبوں کے لیے عید الفطر منانے کی تعطیلات کا اعلان 29 رمضان سے 3 شوال تک کیا گیا ہے۔

اگر ممکنہ صورتحال کی ہی بات کی جائے تو سرکاری چھٹیوں کا اختتام 13 اپریل (ہفتے) کو ہوگا اور اگلے دن اتوار ہے، یوں اس طرح ملازمین کو 6 چھٹیاں مل جائیں گی۔رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس 10 مارچ کو ہونے کا امکان ہے اور اگر اس دن چاند نظر آگیا تو پہلا روزہ 11 مارچ کو ہوگا تاہم چاند نظر نہ آنے کی صورت میں یقینی طور پر رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ کو ہوگا۔علاوہ ازیں دبئی میں روزے کا دورانیہ ماہِ رمضان کے آغاز میں تقریبا 13 گھنٹے 45 منٹ ہوگا جو اختتام تک تقریبا 14 گھنٹے 25 منٹ تک بڑھ جائے گا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…